مفتاح اسماعیل جیسا جھوٹا شخص دیکھا ہی نہیں:علی زیدی نے10 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

0
16

کراچی :مفتاح اسماعیل جیسا جھوٹا شخص دیکھا ہی نہیں:علی زیدی نے10 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نےرہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا۔

علی زیدی کہ مفتاح اسماعیل کے روے پرحیرانی ہوتی ہے کہ خود آلو کے چپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے ہیں اوراپنے کرپشن کا ملبہ مخالفین پرڈال دیتے ہیں

علی زید ی نے کہاہےکہ مفتاح اسماعیل نے 25 اپریل کو ٹی وی پر گفتگو میں ان پر ٹیکس نہ دینے اور احساس پروگرام کے پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا۔

علی زیدی کہتے ہیں کہ میں آج تک فتاح اسماعیل جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا،وہ کہتے ہیں کہ مفتاح کا بیان بہتان تراشی اور ہتک آمیز ہے، مفتاح اسماعیل غیر مشروط معافی مانگیں یا قانونی چارہ جوئی کا سامنا کریں۔

Leave a reply