معروف اداکارہ عالیہ بھٹ جن کی حال ہی میں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی ریلیز ہوئی ہے فلم کو ملے جلے رد عمل کا سامنا ہے ، ایک رائے یہ ہے کہ فلم بہت اچھی ہے دوسری یہ ہے کہ فلم اچھی نہیں ہے. تاہم کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فلم نے 100 کروڑ کا بھارت میں بزنس کر لیا ہے جسکا انہوں نے جشن بھی منایا ہے. اسی فلم کی ہیروئین عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میںبےشک ایک بڑے باپ کی بیٹی تھی ایسا باپ جس نے انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے کئی سال گزارے ہیں ، کے باوجود بھی بالی وڈ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
یہی نہیں بلکہ صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی کسے گئے اورنامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کرکے کام پر توجہ مرکوز رکھی۔”ایسا وقت بھی تھا جب صنفی امتیاز اورنا زیبا جملوں کی سمجھ نہیں آتی تھی ”لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا بالی وڈ میں صنفی امتیاز کا احساس ہوا لیکن کبھی ایسی باتوں پر توجہ نہیں دی۔اگر میں ایسی باتوں پر توجہ دیتی تو آج میں بھی کامیاب کیرئیر کا نہ دیکھ رہی ہوتی. کام کا پہلا اصول ہی یہی ہونا چاہیے کہ جو کچھ بھی ہوجائے کام پر ہی فوکس رکھنا ہے.
آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان
کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …
راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …