عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میںہوتا ہے ان کی فلم گنگو بائی کاٹھیواڑی میں ان کے کردار نے ان کو امر کر دیا ہے. اس کردار کو کرکے عالیہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں .عالیہ بھٹ کی اداکاری کو نہ صرف پرستاروں نے بلکہ ناقدین نے بھی بے حد سراہا . اپنے حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اس کردار کو کرکے میں نے بہت کچھ سیکھا، اور اس کردار کرنے کے لئے بہت محنت اور تیاری کی . اس کردار سے میں نے بہت ساری مثبت چیزیں سیکھیں ایسی چیزیں جو میری شخصیت سے ملتی جلتی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں ڈائیلاگ بولنے کےلئے بالکل نہیں گھبرائی. عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ بطور ماں بہترین انداز سے ذمہ داریاں نبھا رہی ہوں، میری بیٹی کے آنے کے بعد تو جیسے
ہماری دنیا ہی بدل گئی ہو. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی، جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ، شبانہ اعظمی، دھرمیندر اور جیا بچن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. راکی اور رانی کی پریم کہانی اگلے برس 28 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے ہے۔ عالیہ ہارٹ آف سٹون ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اس میں ان کے ساتھ گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن بھی نظر آئیں گے .