کرن جوہر بالی وڈ کے ایسے فلمساز ہیں جو دیکھ لیتے ہیںکہ کس اداکار کی مارکیٹ ویلیو بہت زیادہ بننے والی ہے ، وہ ہیرے کی پہچان رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت سارے آرٹسٹوں کے ساتھ اس وقت کام کیا جب وہ کچھ نہیں تھے لیکن ان کی فلموں میں کام کرکے ان کی مقبولیت کا گراف اوپر چلا گیا عالیہ بھٹ کا شمار بھی ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ان کی صلاحیتوںپر اعتبار کیا اور عالیہ آج بالی وڈ کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں. انہوں نے حال ہی میںان کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی، جو ریلیز کے بعد سپر ہٹ ہوئی اب انہوں نے اپنی پرڈیوس کردہ فلم جگرا میں ایک بار پھر عالیہ کو کام کرنے کا موقع دیا ہے.
”کرن جوہر نےجگرا فلم کی پہلی جھلک پوسٹر کے زریعے جاری کر دی ہے”. اس فلم کے ڈائریکٹر سن بالا ہیں . جاری کئے گئے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک بیگ اٹھائے پینٹ، شرٹ اور پونی ٹیل میں ہیں۔کرن جوہر کا دعوی ہے کہ ان کی یہ فلم ان کی باقی فلموں کی طرح بہت اچھا بزنس کریگی. دوسری طرف عالیہ بھٹ بھی اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں.