علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں شہد کی بوتلیں لے کر بھاگ رہے تھے اس وقت غیرت کہاں گئی تھی؟ عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فردوس باجی جب عمران خان اداروں پر حملے کر رہا تھا اس وقت آپ کی غیرت کہاں گئی تھی؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ آٹاچوروں اور چینی چوروں دفاع کرنے آتی ہیں اس وقت آپ کی غیرت کہاں جاتی ہے؟ جب عوام مہنگائی اور غربت سے خودکشیاں کرتے ہیں اس وقت آپ کی غیرت کہاں جاتی ہے،علی امین گنڈا پور جب اسلام آباد میں شہد کی بوتلیں لے کر بھاگ رہے تھے اس وقت ان کی غیرت کہاں گئی تھی؟ علی امین گنڈاپور جب بیلٹ باکس لے کر بھاگ رہے تھے اس وقت ان کی غیر ت کہاں گئی تھی؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی مریم نواز گلگت میں حکومت کی نا اہلیوں اور نالائقیوں سے پردہ اٹھارہی ہیں ،اس لیے گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کی تعداد میں مریم نواز کے جلسوں میں شریک ہو رہے ہیں ،نواز شریف اور مریم نواز نے قوم کو ایک نئی سوچ اور نیا نظریہ دیا ہے جس کو قوم نے کھلے دل سے تسلیم کیا ہے مریم نواز کے ہر جلسے میں عوام کا سمندر ان کا استقبال کررہا ہے

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی یہ ہے ایک عوامی لیڈراور مسلط شدہ لیڈر میں فرق،حکومت اداروں کے پیچھے چھپنے کی بجائے فرنٹ پر آکے مریم نواز کا مقابلہ کرے ،کبھی غداری کے سرٹیفکیٹ ،کبھی مقدمات،کبھی گرفتاریاں اور دھمکیاں پھر بھی حکومت خوف کے سائے میں دن پورے کررہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.