علی پور:انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں گھسیٹا

اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)علی پور میں انسانیت شرمسار,ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد,ملزمان نے برہنہ حالت میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا

تفصیل کے مطابق معمولی بات پر ایک خاتون اور اس کی والدہ کو 11 افراد کے گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ خاتون فرزانہ بی بی اور اس کی والدہ فضاں مائی دوائی لے کر گھر جا رہی تھیں کہ عبدالغفور، سیفل، شاکر، طارق، عبدالخالق، ساجد، پنوں، اقبال، رفیق سمیت دیگر افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

ملزمان نے خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں برہنہ کردیا اور پھر طارق، رفیق اور سیفل نے انہیں بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا۔ اس دوران لوگ جمع ہوگئے تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ شدید زخمی خاتون اور اس کی والدہ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

تفتیشی پولیس آفیسرکا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments are closed.