علی وزیر کے خلاف نااہلی ریفرنس،الیکشن کمیش نے کس کو کیا طلب؟

0
29

علی وزیر کے خلاف نااہلی ریفرنس،الیکشن کمیش نے کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی

درخواست گزار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فضل خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے بیانات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا ایم این اے علی وزیر کے خلاف درخواست گزار سے ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا . الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ علی وزیر کہاں ہیں ؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ علی وزیر کراچی میں گرفتار ہیں،الیکشن کمیشن نے علی وزیر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی

علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔

پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ

پی ٹی ایم کے پروگرام کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی

Leave a reply