fbpx

کورونا ایس او پیز ٹھاہ : آل پاکستان انجمن تاجران کا کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان

لاہو:آل پاکستان انجمن تاجران کا کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے کل سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا،

آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے کہا گیا ہےکہ حکومت اگر کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو کاروبار کرنے دے، 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کل آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔

تمام تاجر کل سے چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں گے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.