بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹلزخالی کرنے کا حکم جاری

0
26

اسلام آباد:بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹلزخالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں قائم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے کہ 15 دسمبرکی شام سے پہلے تمام ہوسٹلز خالی کردیئے جائیں

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق یہ حکم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جس میں ہوسٹلز میں مقیم تمام پاکستانی مرد طلباء سے کہا گیا ہے کہ براہ کرم 15 دسمبربروزاتوارشام 4 بجے تک تمام ہوسٹلز خالی کردیئے جائیں ، ساتھ یہ بھی وضاحت کی گئی ہےکہ تمام ہوسٹلزخالی ہونے چاہیں نئے بھی اور پرانے بھی ،

یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا ہےکہ اس پرفی الفورعمل ہونا چاہئے یونیورسٹی بھی اس حکم نامے پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی پابند ہے، لٰہذاتمام پاکستانی مرد طلباء ہوسٹلزخالی کردیں

یاد رہےکہ دو دن قبل بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دوطلبا گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالب جاں بحق جبکہ درجن سے زائد طلباء شدید زخمی ہوگئے تھے،جس پرانتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی جس پررینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا تھا

Leave a reply