سارے حربےناکام :پی ڈی ایم کا19جنوری کونیا حربہ استعمال کرنےکا اعلان

0
26

بہاولپور: سارے حربے ناکام :پی ڈی ایم نے 19 جنوری کونیا حربہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج بہاولپور ریلی سے خطاب میں اعلان کیا کہ انیس جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا بہاولپور کے عوام نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، حکومت صرف عوامی نمائندہ ہی چلا سکتا ہے، عوام کے نمائندے وہی ہیں جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں۔

انھوں نے کہا پی ڈی ایم کی سربراہی میں ملک بھر میں کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے مظاہرہ کریں گے، 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالی جائے گی۔

Leave a reply