آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ میٹنگ اور اہم فیصلے کیئے گئے

ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ میٹنگ اہم فیصلے کیئے گئے کرونا SOP کے نام پر کاروبار سیل کرنے کی پرزور مذمت کے ساتھ قانونی چارہ جوئی اور ہر قیمت پر تاجروں کے معاشی اور عزتِ نفس کے تحفظ کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ایبٹ آباد اے ٹی ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجروں کے قانونی مفادات کے تحفظ کیلئے لیگل ایڈوائزر کو بطور کابینہ ممبر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ کا باقاعدہ چوتھا اجلاس 5 اپریل سہ پہر 3 بجے مرکزی دفتر آل ٹریڈ فیڈریشن میں منعقد ہوا۔

جس کا ایجینڈا سجاد خان جدون نے پیش کیا۔اجلاس میں کروناء وباء کےنتیجے میں پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور تاجروں پر کرونا SOP پر عمل درآمد کے نام پر بے جا سختیوں کے حوالے سے جنرل سیکر ٹری آل ٹریڈ سجاد خان جدون اور صدر سردار شاہنواز نے اُ ٹھائے گئے اقدامات اور دیگر امور رمضان سستا بازار کے انتظامات ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی پرائس ریویو کمیٹی میٹنگ ، کرونا وباء کے پھیلاو کے نتیجے میں ہفتہ اتوار کو مخصوص کاروباروں کی بندش کےنوٹیفیکیشن کو جمعہ اور ہفتہ میں تبدیل کرنے اور کیہال چوک میں سیٹھ بلال کی دوکان پر چوری اور تاجر قیادت اور کینٹ پولیس کے تعاون سے چور کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والی رقم وصولی جیسے امور و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی

اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تجاویز لینے کے بعد ٹھوس حکمت عملی تیار کی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں کرونا SOP پر عمل درآمد کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماسک اور سینٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے جنرل باڈی کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اور بے جا اور غیر قانونی جرمانوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے فیصلے کے ساتھ ایبٹ آباد اے ٹی ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجروں کے قانونی مفادات کے تحفظ کیلئے لیگل ایڈوائزر کو بطور کابینہ ممبر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے تاجر برادری کیلئے انتہائی کم قیمت پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ کی گئی پیش رفت پر کابینہ کو بریفنگ دی اور جلد تاجر برادری کو اس حوالے سے خوشخبری دینے کا عندیہ دیا گیا اور جنرل باڈی اجلاس کے جلد انعقاد کے لیئے کمیٹی تشکیل دے کر ہدایات جاری کر دی گئی اور کابینہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments are closed.