‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’ انگلش کپتان کا حیرت انگیز جملہ

0
61

ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ‘ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا’۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کرکٹ ٹیموں میں مسلم کھلاڑیوں کی موجودگی اور ان کے نظریات اور یقین کے اثرات دیگر غیر مسلم کھلاڑی بھی ہونے لگے.کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔’

اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔
یاد رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے پر عالمی کپت کی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز بنائے اور میچ ایک بار پھر برابر ہو گیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر فاتح قرار پائی۔

Leave a reply