علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ

علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ کیا
مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے امام بارگاہ قصر زہرہ کا دورہ کیا علما و مشائخ مجلس میں بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،دشمن قوتیں محرم کے دوران فساد چاہتی تھیں جنہیں ناکام بنایا ہے،بہاولنگر میں کریکر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے سلامتی کے ادارے اور پولیس نے فوری اقدامات کیے ہیں،دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں،باہمی اتحاد سے دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے،20سال سے بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا تھا،
لاهور قصر زهره امام بارگاه كا دوره انتظامات كا جائيزه ليا اور سيدنا امام حسين رض كےفضائل پر نذرانه عقيدت پيش كيا pic.twitter.com/CW41sTjg5Y
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) August 19, 2021
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر پورے ملک میں حالات سازگار ہیں سب مکاتبِ فکر کے لوگ قابل احترام و متحد ہیں ملک کے اند کوئی مذہبی تصادم نہیں ہوا،ریاست مدینہ ملکر کوششوں سے بنے گی بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو برقرار رکھا جائے گا اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے میڈیا پر جعلی مہم چلائی جا رہی ہم سب نے احتیاط کرنی ہے
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی