اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنی عبادت کا حکم دیا ہے وہاں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بھی حکم دیا ہے،علامہ حقانی،علامہ موسوی کی گفتگو

0
30

لاہور : اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنی عبادت کا حکم دیا ہے وہاں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بھی حکم دیا ہے ، علامہ حقانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جنت ماں کے قدموں کے تلے رکھی ہے ، انکا کہنا تھا کہ والد کی رضا میں اللہ کی رضا ہے، علامہ حقانی نے کہا کہ اگروالدین مسلمان نہ بھی ہوں تو پھربھی ان کی خدمت ، ان کی عزت اورانکے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے

علامہ حقانی نے ایک واقعہ بیان کیا کہ ایک صحابی نے اپنا زادہ راہ سفرپرجاتے ہوئے اپنے باپ کےسپرد کردیا ، جب وہ صحابی واپس آیا تو اپنے باپ سے اپنے سامان کا تقاضا کیا ، اس پراس صحابی کے والد محترم نے کہا کہ حالات کچھ اس طرح آئے کہ وہ استعمال کرلیا

وہ صحابی اپنا یہ کیس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہٰ وسلم کے پاس لے گئے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کہا کہ اپنے باپ کو بلا کرلائیں ، جب وہ صحابی اپنے باپ بلانے کے لیے واپس گھرگیا تو آسمان سے جبرائیل علیہ السلام نے آکر اللہ کے رسول صلیٰ‌ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرما دیا کہ اس صحابی کے والد پر بہت گراں گزری ہے اس کی یہ کیفیت اللہ سے بھی نہ دیکھی گئی ،

جب وہ صحابی اپنے والد کو لے کراللہ کے رسول کی عدالت میں پہنچے تو اللہ کے رسول نے فرمایا کہ یاد رکھ تو اورتیرا مال سب کچھ تیرے باپ کا ، اس کے بعد اس بذرگ نے کچھ شعر پڑھے تھے جس کا مفہوم بھی یہی تھا کہ آخر وہ بیٹا تھا تو اس کو اپنے باپ کے سات حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، اگروہ باپ نہیں سمجھتا تو ایک ہمسایہ سمجھ لیتا کیوں کہ ہم باپ بیٹا شروع دن سے ہی اکٹھے رہ رہے ہیں

 

https://www.youtube.com/watch?v=q2NtCreQLYo&pbjreload=10

علامہ موسوی نے والدین کی عزت واحترام کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کو بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں‌کہ اگروالدین میں سے کوئی بوڑھا ہوجائے تو ان کے ساتھ بڑے پیار سے پیش آئیں ان کو اف بھی نہیں کہ سکتے ،اللہ تعالیٰ نے والدین کی خدمت کا قرآن مجید میں بار بار حکم دیا ہے

علامہ موسوی نے ایک واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھی نیکی سے زندگی میں اللہ برکت ڈال دیتے ہیں، والدین اگرکافربھی ہوں‌ تو پھربھی ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آئیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت میں جہاد کے میدان میں اگرایک طرف باپ ہوتو دوسرا بیٹا تو بیٹے پر پھر بھی والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے

علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اولاد اگرکوئی نیکی کرتی ہے تو اس کا ثواب بھی اللہ تعالیٰ والدین تک پہنچاتے ہیں ،

علامہ حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد لڑکی اورلڑکے کی طرف سے والدین کی محبت اطاعت اورعزت سانجھی ہوتی ہے ، لڑکی کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سسرال کو اپنا والدین سمجھے اورلڑکے کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنی بیوی کے والدین کو اپنا والدین سمجھے تو پھرکبھی بھی معاملات نہیں بگڑتے

علامہ حقانی نے کہا کہ والدین اگرموجود نہیں تو والد کے بھائیوں کی عزت کریں ماں اگرموجود نہیں‌تو ماں کی بہن یعنی اپنی خالاوں کی عزت کریں ، اللہ تعالیٰ والدین کی عزت کے برابر ثواب عطا فرمادیں گے ، باقی ایثال ثواب کے لیے جو شریعت نے احکام نازل کئے ان پرعمل کیا جائے تو ثواب پہنچے گا

علامہ حقانی نے کہا کہ قران مجید کی تلاوت کرنے سے بھی والدین کو ثواب ملتا ہے ، والدین کی طرف سے صدقہ خیران کیا جاسکتا ہے ، ان کا ثواب والدین کو ملے گا

والدین اگرناراض ہوں تو پھربھی اولاد پرفرض ہے کہ وہ اپنی والدین کی اطاعت کریں ، عزت کریں ، اگروالدین پھربھی ناراض رہیں تو گھبرانا نہیں اللہ تعالیٰ دل نرم کردیں گے ، لیکن اس کی اجازت کسی اولاد کو نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بد سلوکی کریں‌

علامہ حقانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ والدین کو نظربھی نہ کریں اوربیوی اوراولاد کو بھی نظرانداز نہ کریں ، اس سے معاملات خراب نہیں ہوتے ،انہوں نے کہاکہ والدین سے بھی پوچھ لینا چاہیے کہ کھانے پینے میں ان کی کیا خواہش ہے

علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کینسرکے مریض اگریہ دعا پڑھیں تو اللہ شفا دے دیں گے ،رب انّی مغلوب فانتصر اس کا زیادہ سے زیادہ ذکر کرنے سے اللہ تعالیٰ کینسر سے شفا دیتے ہیں

علامہ موسوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اولاد اگرجوان اوربالغ ہیں تو وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے ہیں توکوئی گناہ نہیں ، لیکن بہتر یہی ہےکہ والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ہے ، اس لیے والدین کے مشورے کو فوقیت دینی چاہیے

علامہ حقانی نے ایک سوال کےجواب میں کہاکہ اگرباپ نے اور شادی کرلی تو اولاد کے لیے وہ ان کی ماں ہوگی ماں کی طرح عزت کی جائے ایسے ہی اگرماں کسی دوسری جگہ نکاح کرتے تو دوسرے باپ کو اپنے اصلی باپ کی طرح عزت دے

علامہ حقانی نے علامہ موسوی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ شادی کے معاملے میں والدین کی رضا کو فوقیت دینی چاہیے ، لیکن اگراولاد اپنی مرضی کرے تو کوئی گناہ نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ گھرکا ماحول دوستانہ ہوتوحالات بہتر ہوں گے

Leave a reply