علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

0
35

اسلام آباد:علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک کی طرف سے ناموس رسالت پرکی جانے والی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے اس بات کوبڑا اہم لیا جارہا ہےکہ فرانس اوردیگردنیا کی طرف سے گستاخیوں پرجوردعمل پاکستانی قوم نے دیا تھا یہ فطری اورایمان کاتقاضا تھا،اس دوران تحریک لبیک نے جواس سلسلے میں تحریک چلائی یقنینا اس کا طریقہ کاردرست نہیں تھا مگروہ مسلمانوں کے دلوں کی آواز ضرور تھا

حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تحریک لبیک کی طرف سے دیئے گئے دھرنے اورکیئے گئے احتجاج کے دوران جومعاملات حکومت سے پیش آئے تھے ،ان پر تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اورحکومت کے درمیان کچھ امور طئے تھے

معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ علامہ خادم حسین رضوی سے طئے پائے جانے والے معاملات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے اورساتھ ساتھ عالمی حالات اورملکوں کے درمیان تعلقات کے پیش نظراس معاہدے کا بغورجائزہ بھی لیں گے

وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔

Leave a reply