شہزاد اکبر کے الزامات جھوٹے۔دانیال عزیز کونسا قدم اٹھا رہے ہیں؟

0
31

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماء اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے جعلی دعویداروں الزامات کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ شہزاد اکبر کے جھوٹے الزامات پر انہیں عدالت میں لیکر جائونگا، شہزاد اکبر کی جانب سے من گھڑت اور بے ہودہ الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کاغذات بانٹے ان میں میرے والد کا نام محمد عزیز لکھا ہوا ہے جبکہ میرے والد کا نام انور عزیز ہے انکو میرے والد کے نام کا ہی نہیں پتہ اور چلے ہیں الزام لگانے۔ نیشنل پریس کلب اسلام میں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی طرف سے ان پر لگائے جانے والے تمام تر الزامات بن گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ جس زمین کا ذکر مشیر موصوف نے کیا ہے وہ میرے والد صاحب نے میری پیدائش سے بھی قبل حکومت پنجاب کی اس وقت کی اسکیم کے تحت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد حاصل کی تھی جب وہ خود ابھی سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ میرا اس زمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ میرے والد کے ہی پاس تھی۔ اور میرے والد حکومت پنجاب کو اس معاملے میں عدالت میں لیکر گئے تھے مگر نوٹسز کے باوجود حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی بھی اس کیس میں پیش نہیں ہوتا تھا جس پر عدالت نے ذمہ داران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جس پر ڈی سی سرگودھا اور دوسرے افسران کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ شہزاد اکبر پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومت نے یہ زمین واگزار کروا لی ہے مگر عدالت نے اپنے حکم میں حکومت پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اس زمین کو انگلی بھی نہیں لگا سکتے۔ اور اب یہ عدالت کا حکم وصول کرنے سے انکاری ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ یہ انصاف کا اور صادق اور امین ہونے کا ڈھنڈورہ پیٹے ہیں مگر خود عالت کا حکم ماننے سے بھاگتے پھر رہے ہیں۔ انصاف کی دھجیاں تو پی ٹی آئی حکومت اڑا رہی ہے جو انصاف کی دعویدار بنی پھرتی ہے۔ کیا یہی ریاست مدینہ ہے جس کی مثالیں دی جاتی تھیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں ابھی امریکہ سے واپس آیا ہوں جہاں میرے والد کا نومبر میں کورونا کے باعث انتقال ہو گیا ہے جن کے کفن دفن سے اور باقی رسم رواج سے فارغ ہونے کے بعد شہزاد اکبر کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرونگا اور سب کچھ ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرونگا۔

Leave a reply