الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم’’ شجرکاری ‘‘ منایا گیا

0
29

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت’’ گرین پاکستان ‘‘کے عنوان سے یوم شجرکاری منایا گیا . جبکہ مطالعہ و تحقیق کے موضوع پر مختلف علاقوں میں تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ تقریبات کا اہتمام لانڈھی ، اورنگی اور لیاری کے علاقوں میں کیا گیا ۔ الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران اوربچوں کی مائیں بھی اس موقع پر موجودتھیں ۔
بچوں نے شجرکاری میں حصہ لیا اور لانڈھی اورنگی اور لیاری کے علاقوں میں قائم اسٹڈی سینٹرز کے اطراف مختلف پودے لگائے ۔ اس موقع پر بچوں نے اس عزم وخواہش کا اظہار کیا کہ وہ کراچی سمیت پاکستان کو سرسز وشاداب بنانا اور دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے ۔
دریں اثنا اسٹڈی سینٹرز میں الخدمت کے زیر کفالت بچوں کیلئے تربیتی ورکشا پس بھی منعقد کی گئیں جس میں ’’ مطالعہ اورتحقیق ‘‘ کے عنوان سے منیجر آرفن کیئر پروگرام مصعب بن خالدو دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مطا لعہ کئی طرح کا ہوتا ہے ۔ ایک وہ جو ہم اپنی تعلیم کیلئے نصابی کتب کے ذریعے کر تے ہیں ۔ دوسر ا جو ہم کہانیوں اور رسائل کے ذریعے کر تے ہیں ۔ مگر قرآن پاک اور دیگرغیر نصابی کتب کا بھی مطالعہ کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مطالعہ ایک اچھی عادت ہے ۔ بچے مطالعہ کی عادت کو اپنائیں ،تحقیق اور جستجو کو اپنی زند گیو ں کا حصہ بنائیں ۔ مطالعہ سے نہ صرف انسان کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی ذات میں نکھار بھی پیدا ہوتا ہے اور شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی نظرآتی ہے ۔

Leave a reply