مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں، خاتون کالر کی درخواست:وزیراعظم خود گھبراگئے

0
26

اسلام آباد:مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں، خاتون کالر کی درخواست:وزیراعظم خود گھبراگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان سے ایک کالر خاتون نے درخواست کی کہ مہنگائی کم نہیں ہوتی تو گھبرانے کی اجازت دے دیں،

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کوگھبرانے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، انشاء اللہ ہم مہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی تکلیف کا احساس ہے ، ہم آپ کی خاطر گھبرارہے ہیں ، بہت جلد حالات معمول پرآجائیں گے

ٹیلی فون پر براہ راست ایک کالر کے سوال”میں گھریلو خاتون ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، گزارا مشکل ہورہا ہے،سکولوں کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں،ڈالر کی قدر کم اور روپیہ بھی مستحکم ہوگیا ہے ، رمضان شریف آرہا ہے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں،

خاتون نے تفصیل کے ساتھ گفتگو کی وزیراعظم نے تحمل کے ساتھ گفتگو سنی ، وہ خاتون مزید کیا کہتی ہیں ذرا سنیئے ، وزیراعظم صاحب اگر آپ مہنگائی کو کم نہیں کرسکتے، تو پھر آپ جو پہلے سے کہتے آرہے ہیں گھبرانا نہیں، تو پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

وزیراعظم نے اس خاتون کو مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ بات کی جس پر ہماری ساری توجہ ہے، باقی ساری چیزیں ایک طرف مہنگائی ایک طرف ہے، مہنگائی انتظامیہ کا مسئلہ ہے،

وزیراعظم نے کہا کہ میری بہن سنیں ایک مہنگائی یہ ہے کہ کسان اپنی سبزیاں ، پیداوار ایک قیمت پر فروخت کرتا ہے، لیکن جب وہ چیز مارکیٹ میں پہنچتی ہے تو اس میں بڑا فرق آجاتا ہے۔ مڈل مین سب سے زیادہ پیسے بنا رہا ہے، اس کا ہم توڑ لے کر آئے ہیں، ہم اب براہ راست چیزیں لوگوں تک پہنچائیں گے

Leave a reply