عالم اسلام کے عظیم مبلغ علامہ یوسف القرضاوی کی کرونا وائرس سے حالت تشویش ناک ہوگئی

0
48

عالم اسلام کے عظیم مبلغ عالم دین یوسف القرضاوی کی کرونا وائرس سے حالت تشویش ناک ہوگئی

باغی ٹی وی : عالم اسلام کے عظیم مبلغ قطر کے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے .

علامہ قرضاوی کے دفتر کے ایک سابق ڈائریکٹر عصام تلمیہ نے میڈیا کو بتایا کہ علامہ القرضاوی کی حالت تشویش ناک ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ گزشتہ ہفتے کے روز بین الاقوامی علماء اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ علامہ یوسف القرضاوی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں، ان کی حالت بگڑنے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علامہ یوسف القرضاوی کا شمار اخوان المسلمون کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سیاسی پناہ پر قطر میں مقیم ہیں۔ القرضاوی 1926ء میں مصر کے شہر المحلہ میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 95 سال ہے۔ تاہم مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون تنظیم کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد القرضاوی کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مصری عدالتوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

رواں سال 25 جنوری کو بھی ان پر مصری باشندوں کو جیل پر دھاوا بولنے اور مصری حکومت کے خلاف پُرتشدد سرگرمیوں پر اُبھارنے کے الزامات کے تحت بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ماضی کے مقدمات پر بھی انہیں عمر قید کی سزا دی گئی تھی اور ان کا نام دہشت گرد عناصر کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ علامہ القرضاوی کو سعودی عرب، کویت، امارات اور دیگر عرب ممالک میں بھی ایک متنازع عالم تسلیم کی جاتا ہے۔ تاہم دُنیا بھر میں ان کے خیالات سے اتفاق کرنے والوں کی بھی ایک بڑی گنتی موجود ہے۔

Leave a reply