عالمی برادری نے پابندیاں نہ اٹھائیں تو کیا ہوگا؟ ایران نے بڑا اعلان کردیا

عالمی برادری نے پابندیاں نہ اٹھائیں تو کیا ہوگا؟ ایران نے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے معاملے میں تہران نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے اگر ہمارے اوپر اقتصادی

پابندیاں برقرار رہیں تو جوہری ہتھیاروں کی تیاری شروع کرسکتے ہیں. ۔خبر رساں ادرے اے پی کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر محمود علوی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔
اس سے پہلے ایران کے آفیشل نے کہا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہیں .

اس سلسلے میں ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے سپریم لیڈر نے جوہری ہتھاروں کی تیاری سے منع کیا ہے لیکن اگر ان کے ساتھ پاببندیاں جاری رکھی گئیں اور تو پھر اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں‌ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بھی تیار کر سلکتا ہے اور اس کی ذمہ داری صرف عالمی برادری پر عائید ہوگی جس نے اس کو اس انتہائی قدم پر مجبور کیا

وزیر نے مزید کہا کہ ایران کا موجودہ حالات میں جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایرانی وزیر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہےجب حال ہی میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے کہا تھا کہ سابق امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد جوہری پابندیوں کے فیصلے کو بدلنےکی درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کی عدالت کی جانب سےمذکورہ بیان سامنے آنے کے بعد واشنگٹن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیوں کے خلاف مقدمہ عدالت کے دائر اختیار سے باہر ہے۔تہران نےالزام لگایا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 کے جوہری معاہدے

کو منسوخ کرکے یورپی اتحادیوں کو مایوس کیا اور تہران کے خلاف پابندیوں کودوبارہ فعال کرکے دونوں ممالک کے مابین 1955 میں دوستی کے معاہدے کیخلاف ورزی کی ہے .

اس سے قبل امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی بلنکن نےکہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والامواد حاصل کرنے میں چند ہفتوں کی دوری پر ہو۔

بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران کے لیے ایک ایسی مضبوط ٹیم بنا رہے ہیں جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو اقوام متحدہ کی جانب سے حمایت یافتہ جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) معاہدے سے زیادہ ‘دیرپا اور مضبوط’ بنائے۔

ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں چند ہفتوں کی دوری پر ، خبر سے دنیا ہل گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.