عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے اقدام اٹھانا ہوں گے ، وزیر خارجہ

0
29

عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے اقدام اٹھانا ہوں گے ، وزیر خارجہ

باغی ٹی وی :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ
کیا . کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے قصور پاکستانی نژاد خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ پر افسوس ہے. معصوم خاندان کو نشانہ بنانا، اسلاموفوبیا کی واضح مثال ہے،عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہکینیڈین وزیر اعظم نے واقعہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد پیش کی. کینیڈین وزیر خارجہ کی واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے .

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک پاکستانی مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں فیض کی دادی ، والد والدہ اور بہن شامل تھی . پولیس نے واقعے کو سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ 20 سالہ ملزم، جس نے ‘زرہ’ کی طرح کی کوئی چیز پہنی ہوئی تھی، حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور جسے بعد ازاں جائے وقوع سے 7 کلومیٹر دور اونٹاریو کے شہر لندن کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا۔

اس وقعے پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے متاثرین سے کھل کر اظہار ہمدردی کیا تھا اور حملہ آور کے اس عمل کو دہشت گردی اور نفرت کا عمل قرارد دیا تھا . اس سلسلے میں جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ یہ خبر سن کر نہ صرف میں بلکہ پورا ملک دکھی اور غمگین ہے . نفرتوں کے بیوپار کو اب ہمارے ملک میں کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی

Leave a reply