آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست، ریڈ الرٹ جاری

لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے
smog

لاہور: آلودہ شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست، لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، جس کے باعث محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں517 اے کیو آئی کے ساتھ آج پھر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا اور کلکتہ کا تیسرا نمبر ہےلاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں آلودگی میں کمی نہ آسکی، گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا، پنجاب حکومت نے بچوں کو آلودہ فضا سے بچانے کے لیے 9 نومبر تک پرائمری اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، جس کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

Comments are closed.