القادر ٹرسٹ کرپشن کیس،عمران خان کی پیشی، سرکلر جاری

0
28
imran khan

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس ،عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 31 مئی کو ہو گی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر سرکلر جاری کر دیا ،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل ڈویژن بینچ کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت دن دو بجے ہو گی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں ضمانت درخواست پر سماعت اڑھائی بجے ہو گی، عمران خان کے کیسز کی سماعت کے دوران کورٹ روم میں داخلہ خصوصی پاسز پر ہو گا،

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں عمران خان کو رہائی مل گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اس کیس میں ضمانت منظور کر لی تھی، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے ہوئے، عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، املاک کو جلایا گیا، عمران خان اب کیس میں پیش ہوں گے یا نہیں اس پر ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں

آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

عمران خان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے.

Leave a reply