القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری خطرناک بیماری میں مبتلا

0
37

گذشتہ چند روز کے دوران عالمی میڈیا میں اس طرح کی معلومات گردش میں آئی ہیں کہ القاعدہ تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں جس کے نتیجے میں ان کی صحت بڑی حد تک بگڑ چکی ہے۔

مغربی میڈیا نے انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں شریک ایک سینئر بین الاقوامی ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ الظواہری کو دل کے حوالے سے پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ معلومات واشنگٹن اور امریکی اخبارات کی جانب سے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکی انٹیلی جنس کی ایک کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

الظواہری کی بیماری اور حمزہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کی باگ ڈور کون سنبھالے گے ؟ اس پر مذہبی سیاسی تنظیموں کے امور کے محقق احمد عطا نے کہا کہ زیر گردش رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الظواہری جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور مرض اس مرحلے تک آ چکا ہے کہ اب جگر کی تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ دہشت گردی کی عالمی فہرست میں مطلوب شخصیت ہونے کے سبب الظواہری کو دنیا کے کسی بھی ہسپتال میں کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے ؟

Leave a reply