القاعدہ بڑا حملہ کر سکتی ہے، بھارت میں ریڈ الرٹ جاری

0
26

القاعدہ بڑا حملہ کر سکتی ہے، بھارت میں ریڈ الرٹ جاری
بھارت سرکارنے بھارتیوں کو ڈرانا شروع کر دیا، القاعدہ کے بڑے حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا

القاعدہ کے حملے کا الرٹ آسام پولیس نے جاری کیا، آسام پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ دہشت گردانہ کاروائی کر سکتی ہے،اسلئے سیکورٹی بڑھا دی جائے اور چوکنا رہا جائے، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ریاستی پولیس کی اسپیشل برانچ سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ میں مشکوک سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ القاعدہ بھارتی ہندو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے دفاتر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں فوجی علاقوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے،

آسام پولیس کی جانب سے جاری ریڈ الرٹ میں مزید کہا گیا کہ القاعدہ اجتماعی اجلاس ، پبلک ٹرانسپورٹ، مذہبی مقامات وغیرہ کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے، الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ نے آسام اور کشمیر میں جہاد کا اعلان بھی کیا ہے، اسلئے کسی بھی وقت کوئی بڑا حملہ ہو سکتا ہے

آسام پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد بھارت میں حساس مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ریاست بھر میں پولیس کو چوکس رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ شخص یا چیز مل جائے تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں پولیس نے رات کے گشت کو مزید چوکس کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ریلوے اسٹیشن بس اسٹینڈ اور بازاروں پر بھی کڑی نظر رکھنا شروع کر دی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رمضان انصاری نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ساتھ پیغام میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ نے بھارت کے خلاف جہاد کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ اس ویڈیو میں کشمیر میں جہاد کی بات کی گئی ہے البتہ القاعدہ کی طرف سے ابھی تک اس ویڈیو کی تردید یا تائید کہیں نہیں کی گئی،

رواں برس ماہ جولائی میں بھارت میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے علاقے کاکوری میں انسداد دہشت گردی سکواڈ نے کاروائی کی اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، خبر رساں ادارے کے بعد انسداد دہشت گردی سکواڈ نے شک کی بنیار پر گھر کی تلاشی لی، اس دوران قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی سکواڈ نے گھر سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے، گھر سے بھاری مقداد میں بارود اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں،جس مکان پر چھاپہ مارا گیا وہ شاہد نامی شخص کا ہے جس نے کرائے پر دے رکھا تھا، پولیس نے مالک مکان کو بھی گرفتار کر لیا ہے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری،چار کشمیری شہید

بھارتی فوج کا پونچھ میں آپریشن، عسکریت پسندوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ پاکستان کیخلاف ایک بار پھر کیا پروپیگنڈۃ

Leave a reply