یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

0
47

راولپنڈی : ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعہ الوداع(یوم القدس) کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے کل 145افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 08ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،87وارڈن افسران اور 36ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں کسی بھی قسم کی احتجاجی ریلی یا جلوس کی صورت میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جس طرح رمضان المبارک کے دوران روڈیوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر روزے کی حالت میں رش اوقات ، افطاری اور بعد از افطاری بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو منظم اور جامع ٹریفک سہولیات سے آ راستہ کیا شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران بھی سخت موسم کی پرواہ کیئے بغیر شہریوں کی آن گراونڈ بھر پور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے سینکڑوں روڈ یوزورز کی معاونت کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے کردار کی بھرپور تعریف کی ہے خدمت کے انہی جذبوں کے پیش نظر جمعہ الوداع کے موقع پر بھی منظم ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں بھی جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پرٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی قسم کی ریلی کے موقع پر بھی بہترین ٹریفک انتظامات اور اقدامات اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔

Leave a reply