الجزائر کے عبوری صدر نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

0
55

افریقی ملک الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے سلامتی سے متعلق ڈائریکٹرل جنرل بریگیڈیئرعبدالقادر بوھدبہ کو ان کے عہدسے ہٹانے کے بعد خلیفہ اونیسی کو نیا ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیفہ اونیسی انپسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیارہ سال تک سیکیورٹی کے شعبے میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کے عہدے سے ہٹائے گئے بوھدبہ بھی ماضی میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہیں الجزائر میں جوڈیشل پولیس ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا جب کہ سنہ 2012ء میں وہ افریقی ملکوں کی طرف سے عالمی پولیس’انٹرپول’ کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

Leave a reply