شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ امل اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہیں۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نمرہ خان نے باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کے ہمراہ اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے امل کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ کسی تقریب کی ہے۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بچوں کو گود میں اُٹھا کر اُنہیں تھام کر رکھنا اور پھر اُسی لمحے ان کے چہرے کو دیکھنا سکون اور تازگی کا بہترین طریقہ ہے۔
اداکارہ نے امل سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امل میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور تُم اپنی والدہ ایمن خان کی عکاسی کرتی ہو۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت اور پُرسکون رہو کیونکہ خالہ آپ سے بے حد محبت کرتی ہیں۔
نمرہ خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ سال 2018ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال اُن کے ہاں امل کی پیدائش ہوئی تھی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل رواں سال 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی وجہ سے اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کر کے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یہ سالگرہ عاشور کے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔