قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگا سکتا: ایاز ظہیر ہاشمی

0
39

قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ چنددشمن عناصر جوکہ اللہ واسطے کا بیر رکھتے ہوئے میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کا مقصد امن دشمنی ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال قائم ہو،میں یہ بات پوری ایمانداری سے قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اور میرے عہدیداران نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد رکھی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی 30اگست2006کو باقاعدہ وزارت اقلیتی امور سے رجسٹرڈ ہے۔ہمیں سابق وزیر اعظم شوکت عزیزنے کابینہ میں منظوری دی۔

پروفیسر مشتاق وکٹر وفاقی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور نے ہمیں باقاعدہ NPCIHکے نوٹیفکیشن،لیٹر ہیڈ،وزیٹنگ کارڈ اور دیگر سٹیشنری پر حکومت پاکستان کا سرکاری لوگولگانے اور اپنی گاڑیوں پر عہدے کی نیم پلیٹ بمعہ سرکاری مونو گرام استعمال کرنے کی اجازت دی اورمیں قانون کو سمجھتا ہوں جب تک پہلا نوٹیفکیشن Denotifyنہ کردیا جائے تب تک پہلا نوٹیفکیشن کارآمد ہوتا ہے۔قومی امن کمیٹی تمام قانونی تقاضوں پر پورا اترتی ہے۔آج چند دشمن عناصر قومی امن کمیٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان سب کے چہروں سے واقف ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی ہرگز نہیں لگا سکتا۔قومی امن کمیٹی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرنے اور فرقہ واریت،تعصب،گروہ بندی،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Leave a reply