امن کاحصول، امن کا قیام اورامن کےفروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کوتقویت فراہم کرتی ہیں،مسعود خان

0
22

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو تقویت فراہم کرتی ہیں-

باغی ٹی وی : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے معروف امریکی یونیورسٹی جان ہاپکن کے طلبا کے وفد سے ملاقات کی۔ لاطینی امریکہ، جنوبی ایشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز و دیگر زیر تربیت طلباء جان ہاپکن یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ کے شعبے سے منسلک ہیں۔

پی ٹی وی کوفواد چوہدری مافیا سے پاک کرنےکاآغاز

سفیر پاکستان نےوفد کو پاک امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں خصوصاً معاشی تعلقات، سیکیورٹی، توانائی، صحت اور بالخصوص صحت عامہ کے شعبوں میں جاری تعاون اور ان تعلقات میں مزید وسعت لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔علاقائی و بین الاقوامی امورکے حوالے سے دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر اور مفادات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا حصول، امن کا قیام اور امن کے فروغ کی مشترکہ قدریں پاک امریکہ تعلقات کو نہ صرف تقویت فراہم کرتی ہیں بلکہ دوطفہ تعلقات کا اہم خاصہ ہیں مختلف شعبوں میں جاری پاک امریکہ پارٹنرشپ ہمارےدوطرفہ تعلقات کی وسعت اور مضبوطی کامظہر ہےکوروناوباء کےدوان امریکہ کی جانب سےویکسین کی فراہمی کےضمن میں پاکستان کاشمارسرفہرست ممالک میں ہوتا ہےپاکستان میں مصروف عمل امریکی کمپنیاں اور ترقیاتی منصوبے پاکستان امریکہ تعلقات کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے-

سندھ حکومت کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

آئی ٹی اور خصوصاً اسٹارٹ اپ کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ امریکہ میں موجود پاکستانی نژاد کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ امریکہ کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی امریکن ہمارااثاثہ اورباعثِ فخر ہیں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں پاکستان علاقائی اور عالمی امن کاخواہاں ہےکیونکہ ملکی و علاقائی ترقی کا رازدیرپا امن میں پوشیدہ ہےپاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کا ڈائیلاگ کے ذریعے حل نکالنے پر یقین رکھتا ہے۔

وفد میں شریک طلباء کی جانب سے سفیر پاکستان سے علاقائی و بین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ ان کی ماضی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی متعددسوالات پوچھے-

Leave a reply