امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

0
27

امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر ہیں، آج ان کے دورے کا دوسرا دن ہے، ٹرمپ کو آج گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور باقاعدہ استقبال کیا گیا،

امریکہ کے صدر کا راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ پہلے ون ٹو ون ہوئی بعد ازاں وفود کی شکل میں میٹنگ ہوئی،

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حیدرآباد ہاوس میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ احمدآباد میں اُن کا جو خیرمقدم ہوا، اس پر وہ تہہ دل سے ممنون ہیں۔ وزیراعظم مودی نے جناب ٹرمپ کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے امریکہ میں اپنی مصروفیات کے باوجود بھارت کا دورہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بھارت 3 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان خریدے گا ، جس میں جنگی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں ، ہندوستان اور امریکہ ایک بڑے تجارتی معاہدے پر پیشرفت کر رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے مذاکرات کار کئی مہینوں سے زرعی سامان ، طبی آلات ، ڈیجیٹل تجارت پر ہو رہے ہیں.

ٹرمپ نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ہندوستانی فوج کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کے سودے کے لئے اچھا رہا۔ بھارت لاک ہیڈ مارٹن سے 24 سی ہاک ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے جس میں 2.6 بلین ڈالر کے ہیل فائر فائر میزائل شامل ہیں اور وہ اپاچی کے چھ ہیلی کاپٹروں کے لئے فالو آن آرڈر کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ آج شام راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملیں گے۔ معزز مہمان کے اعزاز میں جناب کووند ایک ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ جس کے بعد امریکی صدر واپس روانہ ہو جائیں گے

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

Leave a reply