امن مشن کی 75 ویں سالگرہ،شہداء پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان

aman mission

امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ نے شہداء پاکستان کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا

امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 8 پاکستانی شہدا کو اعزاز سے نوازا گیا ،پاکستان کے نمائندے محمد عامر خان اور کرنل افضال احمد نے شہدا کے میڈلز وصول کئے ،8 شہدا میں 6 وہ شہید بھی شامل ہیں جنہوں نے 29 مارچ 2022 کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران شہادت قبول کی

ان شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں ،حوالدار بابر صدیق اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سنٹرل افریقن ریپبلک میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا جب پہلی بار پاکستان آرمی کا دستہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے تعینات کیا گیاگزشتہ 61 سالوں کے دوران پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے سب سے نمایاں اور مسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا ہے۔ پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے-

Comments are closed.