امن و امان کی خرابی پر تشویش

0
30

قصور
ایس ایچ او الہ آباد محسن سندھو کی پولیس چوکی تلونڈی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ پریس کانفرنس شہر میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق الہ آباد تھانہ کی حدود میں آئے روز چوری،راہزنی کی وارداتوں میں شدت سے اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جانے لگا اس بابت ایس ایچ او تھانہ الہ آباد محسن علی سندھو کی شہریوں کے ساتھ امن و امان کے حوالہ سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ایس ایچ او محسن علی سندھو نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ جگہ جگہ ٹھیکری پہرے لگانے پر ہمارا ساتھ دیں اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں ہمارا تعاون کریں ان شاء اللہ جلد علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اس موقع پر علاقہ کے معزز شخصیات سردار زبیر احمد خاں ، محمود تاج ڈوگر، اشرف خاں ایڈووکیٹ ، پرویز مہدی ،سردار شوکت ممبر ، جمیل بھٹہ ، محمد ظفر اقبال حاجی ارشد ویری، رشید وہابی و دیگر نے پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی

Leave a reply