اداکارہ و مصنفہ امر خان جو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپش کچھ ایسا تھا کہ مصالحے کھانوں میں استعمال کریں رشتوں میںنہیں . امر خان کی دلچپسپ کیپشن والی تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے اور کیپشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.امرخان خان نے کہا کہ رشتوں کی مٹھاس تب محسوس ہوتی ہے جب آپ انہیں اہمیت دیتے ہیں انہیں محسوس کرتے ہیں انہیںجیتے ہیں.امر خان نے کہا کہ رشتے تبہی مضبوط ہوتے ہیں جب آپ انہیں وقت دیتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا رشتے نبھانا کہلاتا ہے لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رشتے نبھائیں. ایک وقت تھا جب سب ایک دوسرے کے دکھ
کے ساتھی تھے آج کسی کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں ہے.یاد رہے کہ امر خان نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں انہوں نے فلم دم مستم لکھی جس میں بطور ہیروئین کام بھی کیا. امر خان نہ صرف مثبت بلکہ منفی کردار بھی کرتی ہیں. ہر کردار میں ان کے پرستاران کو سراہتے ہیں.ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ بددعا اختتام پذیر ہوا تھا اس ڈرامے میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھااس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ دکھائی دئیے تھے.امر خان کہتی ہیں کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں.