fbpx

امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم

ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ جلد افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کرے گی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مشرق نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ طالبان جلد ہی افغانستان میں حکومت بنائیں گے۔

ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن خواتین کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے تمام حقوق دیے جائیں گے۔

پاکستانی طالبان کو افغان طالبان کی بات ماننا ہوگی چاہے اچھی لگے یا بُری ذبیح…

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے مشاورت اور کام جاری ہے اور جلد ہی افغانستان میں ایک حکومت بن جائے گی اور اس حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں کام نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغان طالبان کے قبضے میں 85 بلین ڈالر مالیت کا امریکی سازو سامان ، جو پاکستان کے…

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کی جانب سے ایک اہم نکتہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جہاں افغانستان جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے وہاں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی ہوگی ، لیکن امارت اسلامیہ نے ایسا نہیں کیا۔ .

برطانوی سفارتخانے سےاہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں