ایمازون سیلرزلسٹ میں شمولیت پر صدرمملکت نے دلائی نئی امید

0
36

باغی ٹی وی :ایمازون سیلرزلسٹ میں شمولیت پر صدرمملکت نے دلائی نئی امید

صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایمازون "سیلرز لسٹ ” میں شمولیت پر اجلاس ہوا.

صدر مملکت نے کہا کہ ایمازون سیلرزلسٹ میں شمولیت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا ، ایمازون سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھے گی ،ایمازون فہرست میں شمولیت سے پاکستانی برآمدات میں تنوع آئے گا،

عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کرنا ہوگا، ایمازون فہرست میں شمولیت سے نوجوان کاروباری افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے،

نوجوان تاجروں کو ای کامرس کی حرکیات کی واقفیت دینے کیلئے تربیت دینے کی ضرورت ہے، متعلقہ ادارے ای کامرس برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کریں،

اسٹیک ہولڈرز برآمدات بڑھانے کے لئے فروخت کنندگان کو سہولیات دیں ، نیوٹک نوجوان کاروباری افراد کو ای کامرس میں تربیت دینے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے ،

صدر مملکت نے ایمازون سیلرز لسٹ میں پاکستانی شمولیت کی تعریف کی انہوں نے کہا نے ای کامرس کے فروغ کیلئے وزارت تجارت کی کاوشوں کو بھی سراہا

*

Leave a reply