امبانی فیملی کا بھارتی حکومت کو 500 کروڑ کا عطیہ ، پاکستانی ارب پتیوں نے کیادیا ؟ سوال اٹھ گئے

امبانی فیملی نے 500 کروڑ بھارتی حکومت کو دیے ، پاکستانی ارب پتیوں نے کیا کیا ؟ سوال اٹھ گئے

باغی ٹی وی : بھارت کی سب سے امیر فیملی امبانی گروپ نے اس مصیبت میں اپنے ملک کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپیہ وفاقی حکومت کو دیاہے. اس میں سے 5 کروڑ مہاراشٹر کی لوکل حکومت کو دیا.ممبی میں ایک کرونا کے لئے ہسپتال مختص کیا اسی طرح ایک لاکھ ماسک روزانہ کی بنیاد پر فراہم کررہا ہے ، اس وائرس سےمتاثر ہونے والے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو کھانا فراہم کررہا ہے. اسی طرح ایمرجنسی پر جانے والی گاڈیوں کو فری پٹرول فراہم کررہا ہے

ان حالات میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ پاکستان کے 5 ٹاپ کے کھرب پتی، شاھد خان، میاں منشاء، ملک ریاض، ہاشوانی، انور پرویز،. زرداری، شریف، وغیرہ نے بھی اپنی جیب سے عوام کے لئے کوئی پیکج اناونس کیا یا سب قرنطینہ چلے گئے. جبکہ عام اور متوسط طبقہ اپنے طور پر جتنا ہو سکے متاثرین کے لیے کر رہا ہے ، کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو فردا فردا اپنی ستطاعت کے مطابق مصروف عمل ہیں .
.
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 ہو گئی اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے. امریکا میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،کورونا سے نیویارک میں 368 اورواشنگٹن میں 133 ہلاکتیں ہوئیں،لوئزیانا 67 ، نیو جرسی 65 اور جارجیامیں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.