آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت،پاکستان کی کوششوں کی تعریف

0
34

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر آج اسلام آباد پہنچے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں جاری امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی عسکری قیادت نے افغان امن کے لیے امریکی کوششوں میں تعاون کے عزم کو دہرایا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زلمے خلید زاد نے پاکستان کی امن کوششوں کو بہت سراہا ہےاورمستقبل میں بھی دنیا میں امن کی خاطر تمام ترکوششیں بروئے کار لائے گا

Leave a reply