ننکانہ صاحب : ریسکیو1122کی ایمبولینس ڈیلیوری، نومولود بچی کاجنم
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو1122کی ایمبولینس ڈیلیوری، نومولود بچی کاجنم
تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کا عملہ ڈلیوری کیس کی مریضہ کو ایمبولینس میں طبی امدادفراہم کرتے ہوئے منڈی فیض آباد کے علاقے قلعہ میاں سنگھ گاؤں سے سرکاری ہسپتال ریحان والا منتقلی کے لئے جا رہا تھا کہ ایمبولینس میں موجود زچہ کی حالت بگڑ گئی ریسکیو1122پیرا میڈیکل سٹاف نے پیشہ ورانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی اور نومولود بچی نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا۔بعد ازاں زچہ و بچہ کو سرکاری ہسپتال ریحان والا منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122عملہ کے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں مدد پر لواحقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17سٹرک کے حادثات 43 میڈیکل ایمرجنسیز اور 8 متفرق ایمرجنسیز میں 65 متاثرین کو ریسکیو کیا تمام زخمیوں کوریسکیو1122 نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں شفٹ کیااوراس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 18 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا