fbpx

اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی: ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل ہے-

کارروائی کے دوران منشیات لے جانے والے چارسدہ کے رہائشی ندیم اور شیر رحمان نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حافظ محمد سعید کو دو مزید مقدمات میں سزا سنا دی گئی

اس قبل بھی اے این ایف نے پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کےدوران 40 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز کے ہمراہ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے 13کلو آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی تھی علاوہ ازیں نجی کورئیر کمپنی پر چھاپے کے دوران 33 کلو سے زائد مشکوک مواد برآمد کیا گیا تھا ، کورئیر کمپنی کے زریعے پارسل میں مواد چھپا کر اسمگل کیا جارہا تھا دریں اثنا حالاناکہ کے قریب کار سے17 کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

طالبہ کو باندھ کر زبردستی زیادتی کرنیوالا مدرسہ مہتمم کا بیٹا گرفتار نہ ہو سکا