ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
31

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان‏ ایمبیسڈر محمد صادق کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دوران ملاقات افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ ایمبیسڈر محمد صادق نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اس موقعہ پرکہاکہ افغانستان میں مستقل اور دیرپاقیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی ،اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ خطے میں امن و استحکام کا دارو مدار، افغان مسئلے کے پر امن حل کے ساتھ منسلک ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی پر خلوص، مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

Leave a reply