امریکہ میں شدید زلزلہ ، عمارتیں‌، سڑکیں بری طرح‌ متاثر

0
40

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث سڑکیں، عمارتیں بری طرح متاثر ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس کا محور شمال مشرقی ریاست لاس اینجلس سے 240 کلو میٹر دور شہر رجکریسٹ تھا۔

زلزلے سے عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے، زلزلے کی شدت اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث پانی اور گیس پائپ لائنیں بھی پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں کچھ مقامات میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق زلزلے کے بعد کم از کم 159 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ رجکریسٹ کے میئر پیڈی بیڈن نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 6.4 شدت کے زلزلے کا مرکز رجکریسٹ ٹاؤن کے نزدیک صحرائے موجاو تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور مزید آفٹر شاکس کی امید ہے، جن کی شدت 5 بھی ہوسکتی ہے۔

زلزلے سے زخمیوں کے حوالے سے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہو سکیں تاہم اب تک رجکریسٹ شہر میں ایک گھر نظر آتش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جنوبی کیلی فورنیا کے حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کو 24 طبی و آتشزدگی کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم زخمیوں کا فی الوقت اندازہ نہیں۔

Leave a reply