اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ، اسد عمر نےعید سادگی سے منانے کی ہدایت کر دی

0
27

اسلام آباد، میڈیا ٹاؤن میں افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، افسوس ناک واقعہ 4 مئی کے دن شام ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا، میڈیا ٹاؤن کے بلاک ڈی کی 19 نمبر گلی میں سائیکل چلانے والا بچہ کار کے نیچے آ گیا، کار چلانے والی ڈرائیور بھی نا بالغ اور کم عمر بچی تھی، اتفاق سے کار چلانے والی بچی سائیکل چلانے والے بچے کی بڑی بہن نکلی

واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی، کار کے نیچے آجانے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا، میڈیا ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعہ پر رہائشیوں میں تتشویش کی لہر دوڑ گئی، کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے

این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیراسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کے کرم اوربروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، ‏رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔

اسد عمرنے کہا کہ آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد بھی پیش کی۔

Leave a reply