امریکہ:گرمی کا قہر،دسیوں ہزارایکڑجنگل تباہ،ہلاکتیں،ہسپتال مریضوں سے بھرگئے

0
31

واشنگٹن:امریکہ:گرمی کا قہر،دسیوں ہزارایکڑجنگل تباہ،ہلاکتیں،اطلاعات ہیں کہ امریکی ہسپتال مریضوں سے بھرگئےامریکہ کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بڑھتے درجہ حرارت سے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اب وہاں متعدد افراد کے مرنے اور دسیوں ہزار ایکڑ جنگلات کے جل کر راکھ ہو جانے کی خبر ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی ریاست آئیداہو میں گرمی کی شدت سے اب تک دسیوں ہزار ایکڑ میں پھیلے جنگلات جل کر راکھ ہو چکے ہیں جبکہ سات افراد کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر بھی اس ریاست میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی نیومیکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن میں شرکت کے بعد واپس جا رہے چار افراد ایک ہیلی کاپٹر سانحے میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس سے قبل گزشتہ مہینے بھی الاسکا کے جنگلات کی آگ بجھانے کے عمل میں شامل ایک شخص ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

امریکہ کے جنوب مرکزی علاقوں سے شمال مشرقی و مغربی علاقوں تک گرمی کی ایک شدید لہر ہے جس نے دسیوں لاکھوں امریکی شہریوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے اور جنگلات میں آتش زدگی کے دسیوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم از کم دس کروڑ امریکیوں کو ہیٹ ویو چیلنج کا سامنا ہے۔

Leave a reply