تبت میں مداخلت کیلئے امریکہ اقوام متحدہ کواستعمال کررہا ہے، چین

0
22

بیجنگ :امریکہ اور چین کے درمیان پھرسفارتی جنگ تیز ہونے نظر آرہی ہے، اطلاعات کے مطابق چین نے تبت کے دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے واشنگٹن کی مبینہ سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، تبت میں ‘مداخلت’ کے لیے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے۔

سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی

امریکہ کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تبت کے روحانی رہنما کی جانشینی کے معاملے کو اقوام متحدہ دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دلائی لامہ کے جانشین کا انتخاب تبت کے بدھ مذہب کے ماننے والوں سے متعلق ہے اس پر چینی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے’۔

بے وطن فلسطینی امریکی پارلیمنٹ کا رکن منتخب

چین نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ‘مذہبی آزادی کی آڑ میں چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے’۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے انہیں ناکامی ہوگی اور عالمی برادری کی جانب سے بھی اس کی مخالفت ہوگی’۔

کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف نے سنچری مکمل کرلی

Leave a reply