امریکامشرقِ وسطیٰ سے کہیں نہیں جارہا، بدستورشراکت دار رہے گا: جوبائیڈن

0
29

جدہ :امریکامشرقِ وسطیٰ سے کہیں نہیں جارہا، بدستورشراکت دار رہے گا:اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرجو بائیڈن نے عرب رہ نماؤں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا مشرقِ اوسط میں ایک فعال شراکت دار کی حیثیت سے موجود رہے گا۔

وہ ہفتے کے روزجدہ میں منعقدہ ’سلامتی اورترقی سربراہ اجلاس‘ میں شریک عرب رہ نماؤں سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ امریکاخطے کے مثبت مستقبل کی تعمیرمیں مدد دینے کے لیے آپ سب کے اشتراک سے سرمایہ کاری کر رہا ہے اور وہ خطے سے کہیں نہیں جا رہا ہے۔

بائیڈن مشرقِ اوسط میں امریک کی مشغولیت کا ایک نیاباب شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔امید ہے کہ وہ امریکی فوجی تنازعات سے آگے بڑھیں گے اور اس کے بجائے ایک ایسے خطے پرزوردیں گے جو ممالک کے داخلی معاملات کا احترام کرے لیکن امریکا ایران سے متعلق لاحق خدشات کے پیش نظراقتصادی انضمام اور مشترکہ دفاع کا خواہاں ہو۔

بائیڈن نے سربراہ اجلاس کویہ بھی بتایا کہ امریکااس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ جوہری ہتھیار کبھی ایران کے ہاتھ نہ لگیں۔

وہ صدر امریکاکی حیثیت سے مشرق اوسط کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اورآج انھوں نے چھے خلیجی عرب ریاستوں پر مشتمل جی سی سی اور مصر، اردن اور عراق کے مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔

Leave a reply