دنیا نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ امریکہ موبائل برآمد کرنے بنگلہ دیش آئے گا

0
38

واشنگٹن:دنیا نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ امریکہ موبائل برآمد کرنے بنگلہ دیش آئے گا ،اطلاعات کےمطابق بنگلا دیش کی ٹیکنالوجی کمپنی والٹن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی امریکا کو اپنے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔

والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم منجورل عالم کا کہنا ہے کہ ’میڈ ان بنگلادیش کے ٹیگ کے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کا خواب پورا ہورہا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید خصوصیات کے حامل مقامی سطح پر بننے والے اسمارٹ فونز کے معیار نے خریداروں کی توجہ مبذول کرلی ہے۔

اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ جس کی قیمت 100 ڈالرز سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی، یکم مارچ 2020 کو غازی پور سے والٹن ڈیجی ٹیک انڈسٹریز کے پلانٹ سے برآمد کی جائے گی۔والٹن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی درآمد کنندگان نے چند ماہ قبل معاہدے پر دستخط کیے تھے اور ہم برآمد کرنے سے پہلے میعار کو مزید بہتر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے بعد ہم اسمارٹ فونز کو یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ والٹن کمپنی کی بنیاد اکتوبر 2017 میں بنگلادیش میں رکھی گئی تھی گزشتہ سال کمپنی نے 12.2 لاکھ اسمارٹ فونز اور 41.7 لاکھ عام فونز فروخت کیے تھے۔والٹن کمپنی نا صرف اسمارٹ فونز بناتی ہے بلکہ یہ موبائل فونز کے دیگر آلات یعنی چارجر، بیٹری، ائیر فونز وغیرہ بھی بناتی ہے۔

Leave a reply