
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف جمہوریت بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں امریکا کی طرف دیکھ رہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی جمہور کی حکمرانی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی تحریک کو ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 17 جنوری کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے نام پر حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، جبکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اس کرپٹ نظام پر ہمیشہ دست شفقت رکھا۔امیر جماعت اسلامی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آئیں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنیں۔
آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا
دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر