حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے،چین

رپورٹ میں بیجنگ پر معلومات میں ہیرا پھیری کی کوششوں میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
America

بیجنگ: چین نے امریکا کو جھوٹ کی حقیقی سلطنت قراردیاہے-

باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں بیجنگ پر معلومات میں ہیرا پھیری کی کوششوں میں سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں چین کی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ پرکڑی نکتہ چینی کی ہے اور امریکا کو جھوٹ کی حقیقی سلطنت قراردیاہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ برسوں میں چین کی جانب سے عالمی سطح پر حکومت کے کنٹرول میں میڈیا کے اثرو رسوخ کو بڑھانے کی کوششوں پر تنازع پیدا ہوا ہے چین ان منفی تصویروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اسے لگتا ہے کہ عالمی میڈیا کی طرف سے اس کا تشخص مجروح کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر مولانا رومی

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز امریکی کانگریس کے مینڈیٹ کے تحت تیار کردہ اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چین سنسرشپ، ڈیٹا جمع کرنے اور غیر ملکی خبررساں اداروں کی خفیہ خریداری کے ذریعے عالمی میڈیا میں ہیراپھیری کر رہا ہے چین کو اس مہم کے لیے بے مثال وسائل مختص کرنے کے باوجود جمہوری ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ’بڑے دھچکے‘ کا سامنا کرنا پڑاہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میں حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ خود غلط معلومات کا مجموعہ ہے امریکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ تیار کرنے والی ایجنسیاں غلط معلومات کا منبع اور ‘علمی جنگ’ کی کمانڈ پوسٹ ہیں حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ امریکا "جھوٹ کی حقیقی سلطنت” ہے۔

معروف ہندوستانی گلوکارہ اور کمپوزر روپندر ہانڈا

Comments are closed.