راولپنڈی:امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو روکنے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
منڈی بہاؤالدین میں ڈاکوؤں نے تاجر سے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی
آرمی چیف نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
انہوں نے او آئی سی کے سی ایف ایم کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔